نیلم (اے بی این نیوز) وادی نیلم کے علاقے رحمان آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی رہائشی ہدایت اللہ کے بچوں کو مبینہ طور پر چوری کے شبہ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق راجہ بشیر سلہریا نے مبینہ طور پر محض شک کی بنیاد پر غریب خاندان کے بچوں سے پوچھ گچھ کی اور اس دوران ان پر تشدد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر رقم گھر ہی کے کسی فرد کی جانب سے رکھی گئی تھی، جس کے بعد معاملہ دبا دیا گیا۔
متاثرہ خاندان اور اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، بچوں پر مبینہ تشدد کے ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مزیدپڑھیں: پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ














