صنعاء(اے بی این نیوز) خانہ جنگی کے شکار یمن میں نیلی آنکھوں والے 12 سالہ بچے رسام الانسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
صوبہ ذمار کے آنس ڈویژن سے تعلق رکھنے والا رسام الانسی سڑکوں پر مختلف اشیا فروخت کرتا ہے۔ چند روز قبل اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
اشكر صانع الترند الأستاذ عبدالاله الريس على دعمه ونشرة لمقاطعي لولا الله ثم هو ماكنت عليه الآن. pic.twitter.com/n9FxYZsUNI
— رسام الآنسي (@rs_alansi) August 31, 2026
رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو کو 3 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جبکہ تقریباً 7 لاکھ صارفین نے اسے پسند کیا ۔ ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یمن اور خطے کے دیگر ممالک کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے رسام کی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کردیں۔
سوشل میڈیا پر غیر معمولی شہرت ملنے کے بعد رسام نے دو روز قبل اپنا ذاتی اکاؤنٹ بھی بنایا، جسے مختصر مدت میں **ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔
رسام کی مقبولیت اب سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہی، اسے مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز کی جانب سے بھی کام کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
نیلی آنکھوں اور معصوم چہرے کی وجہ سے رسام الانسی یمن میں سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ،قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی















