اہم خبریں

ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ،قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

برمنگھم(اے بی این نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی جہاں ٹیم ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

قومی اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

اب قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام ایک مثبت نوٹ پر کرنے کی کوشش کرے گی۔
مزیدپڑھیں: مختلف شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش

متعلقہ خبریں