لاہور(اے بی این نیوز) تین ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں 21 سال بعد ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں، ان کی جگہ رضا اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان کو بھی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کرتے۔
بریسٹ کینسرآگاہی مہم کےتحت پاکستانی کھلاڑیوں نے آج گلابی کٹ پہن رکھی ہے۔
سہ ملکی سیریز کے پہلے 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے جہاں پاکستان نے اپنے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، سری لنکا ایک میچ میں فاتح رہا جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شائقین کرکٹ کی نظریں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جو سیریز میں کامیابی کے لیے میدان میں اتری ہے۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، فی کلو قیمت میں کمی متوقع















