اہم خبریں

رجب بٹ اور امر خان کی فلمی دنیا میں انٹری، شوٹنگ کے دوران ایک ساتھ نظر آگئے

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی اداکارہ امر خان اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو ان کی آنے والی فلم کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کی جھلک سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں امر خان اور رجب بٹ کو فلم کے سیٹ پر کھڑی وینیٹی وین میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مداحوں میں نئے پراجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

رجب بٹ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور وی لاگز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں جبکہ امر خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


اب دونوں کا ایک ساتھ فلم میں نظر آنا مداحوں کے لیے ایک نیا تجربہ ہو گا۔

فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی جھلکیوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ دونوں فلم میں کس نوعیت کے کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے9 فوجی افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں