اہم خبریں

آج بروز اتوار9 اگست ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے جس قسم کی مشکلات میں دن گزار رہے ہیں وہ آپ کی ہمت ہے ،اب اللہ نے چاہا تو اچھے دنوں کی آمد ہوگئی ہے۔ دن بدن تیزی کی جانب سفر ہوگا اور جس مسئلے نے ذہنی مریض بنا رکھا تھا، اس سے نجات بھی ملے گی اور انشاءاللہ روزگار کے حوالے سے خاص طور پر کوئی اہم اسباب بننے کے امکانات روشن ہیں۔ اب مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ یہ ہفتہ ان کے لئے خوشخبری لا رہا ہے۔ وہ کسی بھی قسم کی پریشانیوں میں مبتلا کیوں نہ ہوں۔ ان کو اللہ پاک ضرور نکال دیں گے اور آگے کے لئے اہم سلسلے بن جائیں گے۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی خاص طور پر ختم ہونے جارہی ہے جن لوگوں نے اپنے کام کو بدلنا ہے وہ ابھی چند دن انتظار کرلیں اسی میں بہتری آ جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم ضرورت بڑے غیر متوقع انداز سے پوری ہونے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی کام کو اپنے لئے مشکل سمجھ رہے ہیں وہ کس قدر آسان ہے۔ ایک دو دن میں ہی دیکھ لیں گے۔ آپ کی زندگی میں اب انشاءاللہ اہم تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے ،یہ وقت برسوں کے بعد قدرت نے دیا ہے اس سے جس قدر ممکن ہو فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور دل کو قابو میں بھی رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے، جوائنٹ فیملی میں رہنے والے ،اپنے الگ گھر کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو لوگ کسی بھی قسم کی انکوائری یا مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ بھی اس سے نجات پالیں گے۔ قانون کی گرفت سے نکلنے میں آسانی ہوگی۔ ان دنوں مالی طور پر بھی کوئی بڑا فائدہ آپ کی جانب آ رہا ہے جس سے بڑی ضرورتیں پوری ہوں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کیوں بات کو سمجھ نہیں رہے اور بے وقوفی کرکے اپنے مستقبل کو خراب کررہے ہیں۔ ان دنوںذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی مشکل پیدا کرسکتی ہے۔ ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنا ہوگا، جو لوگ عقل سے کام لیں گے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، ان کے لئے آنے والے دن بڑے شاندار ثابت ہونے والے ہیں۔ صرف فضول کاموں سے دور رہیں اور موبائل کی جان بھی چھوڑ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک شخص ذاتی زندگی میں دخل اندازی کی کوشش میں ہے، اس کو اپنے سے دور کریں ،گھر کے راز گھر میں ہی رہنے دیں۔ آپ جو بھی کام کررہے ہیں اس کا کسی کو علم مت ہونے دیں، جب ہو جائے گا خود ہی سب کو معلوم ہوجائے گا ،ان دنوں آپ کی صحت کا خانہ صدقہ مانگ رہا ہے ،گھر میں جو نحوست ہے اس کو ختم کرنے کے لئے 21دنوں تک سورئہ بقرہ کی تلاوت کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ تعالیٰ نے چاہا تو آپ کو ان تمام معاملات میں اب بہتری ملے گی جو خرابی میں تھے اور آپ کی زندگی میں بے سکونی لا رہے تھے جو بھی لوگ توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں گے، وہ کامیاب ہو جائیں گے ،جو دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر، اپنے معاملات ٹھیک نہیں کررہے وہ کسی بڑی مشکل کو گلے لگانے کے لئے تیار ہو جائیں، اس بار غلطی کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ کے حکم سے اب صورت حال میں خاطر خواہ بہتری آنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آپ جن جن معاملات میں مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں، ان سے نجات ملے گی اور خاص طور پر مالی سلسلے بن جانے کی امید ہے جس سے برسوں کام لیا جا سکے گا۔ آپ کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ سنجیدہ مت ہوں ،اللہ کی رضا سے اب اچھے دنوں کا آغاز ہو چکا ہے، آپ بس تیاری رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

قرض لینے اور دینے دونوں میں آسانیاں ہوں گی۔ اس وقت آپ کو مستقبل کے حوالے سے بہتری ملنے کی خبریں آئیں گی اور جس بھی طرف سے آپ پریشانی میں مبتلا تھے ،وہ ایک دون دن میں ہی ختم ہو جائے گی۔ خاص طور پر کسی جانب سے غیر متوقع پیسہ بھی ہاتھ میں آنے والا ہے۔ ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی جو لوگ من پسند جگہ پر رشتہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش بھی اب پوری ہونے والی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کسی بھی ایسے معاملے سے دور رہیں جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق ہو۔ اس طرح دوسروں کی وجہ سے آپ کی زندگی میں بڑی مشکلات آ سکتی ہیں ،ویسے بھی آپ کے اپنے دشمن بھی تاک میں بیٹھے ہیں۔ آپ کی ذرا سی غلطی نے ان کو بھی موقع فراہم کر دینا ہے ،جن کی وجہ سے صورت حال بگڑ جائے گی ۔ اس وقت آپ کا فوکس صرف اور صرف روزگار ہونا چاہیے، اسی میں کامیابی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ سے خیر کی دعا کیا کریں۔ الٹی سیدھی باتوں کو مت سوچا کریں جو بھی خطرہ محسوس کررہے ہیں، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آپ کو اگر خطرہ ہے تو خو دسے ہونا چاہیے جو غلط راستے کی جانب آپ کو لے کر جا رہا ہے۔ آپ نے جس دن اپنے دل کو قابو میں کرلیا، اس دن سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو واپسی کا سوچیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اچھی خبر ملنے والی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا۔ جولوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے، وہ اب خوشیاں دیکھیں گے۔ خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی من پسند جگہ بات طے ہو سکتی ہے اور جن کو دل لگی کا شوق ہے، ان کاوہ شوق اب ان کے لئے گلے میں پڑنے والا سانپ ثابت ہوسکتا ہے، اس لئے ہر قدم سوچ کر اٹھائیں پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 9 اگست سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں