لاہور (اے بی این نیوز) گلبرگ میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واردات میں ملوث مبینہ شوٹروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، جس میں ملزمان کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں مبینہ شوٹر موٹرسائیکل پر کلینک کے باہر پہنچے اور موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے بعد بھی اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنے رکھے۔
فوٹیج میں دونوں ملزمان کو ہیلمٹ سمیت کلینک کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بازار کے مختلف مقامات پر بھی انہیں موٹرسائیکل پر گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تفتیشی حکام فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طاہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات، لوگوں نے ن لیگ کی کارکردگی کا انتخاب کیا، عظمیٰ بخاری















