اہم خبریں

میں ٹک ٹاک پر ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں ،ٹرمپ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہ ٹک ٹاک پر میں ٹیلرسوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں، ٹک ٹاک پر میرے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس نکلا۔ میڈیا کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز والی بااثر شخصیت ہیں اور عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی فالوورز کی دوڑ میں ان سے بہت پیچھے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو روز قبل جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق وہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر ہیں، یعنی وہ ٹیلرسوئفٹ سے بہت بڑے مارجن سے آگے ہیں۔ لیکن عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا سے صدر ٹرمپ کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد تقریباً 1 کروڑ 66 لاکھ (16.6 ملین) ہے اور ان کی ویڈیوز کو 12 کروڑ 18 لاکھ لائکس ملے ہیں۔

جبکہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ (33.5 ملین) ہے اور ان کی ویڈیوز کے لائکس 27 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہیں۔ اس حوالے سے دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس نکلا ہے۔

مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ایران کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوں۔ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ نیٹو اجلاس سے واپسی کے لیے قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا نیا صدارتی طیارہ کیوں استعمال نہیں کر رہی کیا طیارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ایران سے متعلق سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ قاتلانہ حملے کے خطرے سے جڑا ہوا ہی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ طیارے کے ذریعے امریکا واپس نہیں جاں گا، اس کی ایک وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس کے بجائے اس پرانے طیارے میں سفر کروں گا جو ماضی میں ایئر فورس ون کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک اور فہرست سامنے آئی ہے جس میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، مجھے ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہونا زیادہ پسند ہے، لیکن ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں بھی میرا نام سرِفہرست ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں