کوئٹہ (اے بی این نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی سریاب نے کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ کے کلی جدید میاں خان میں خالی پلاٹ میں بچے کھلونا بم نما چیز سے کھیل رہے تھے کہ دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈالر سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال مہنگے، آج کے تازہ کرنسی ریٹ















