اہم خبریں

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں اہم تقرری، خواجہ محمد احسن نے عہدہ سنبھال لیا

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں اہم تقرری، خواجہ محمد احسن نے عہدہ سنبھال لیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) سابق سیکریٹری حکومت خواجہ محمد احسن نے سینئر ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز نیو سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے خواجہ محمد احسن سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکریٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ارشاد احمد قریشی، چیئرمین ضلع کونسل امتیاز احمد عباسی، وائس چیئرمین بار کونسل ہارون ریاض مغل سمیت وکلا، سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد خواجہ محمد احسن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے شرکاء نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، ناراض سینئر لیگی رہنما نئی سیاسی اڑان بھرنے کو تیار

متعلقہ خبریں