مظفرآباد( اے بی این نیوز)آزادکشمیر میں الیکشن جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
سابق سینئر پارلیمنٹرین راجہ یاسین خان، چوہدری اعجاز کھٹانہ ،بریگیڈیئر ریٹائر محمد خان نے پارٹی سے بغاوت کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق حلقہ شرقی باغ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے محروم چوہدری اعجاز کھٹانہ بھی اڑان بھرنے کیلئے تیار ، اگلی منزل استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر ہوگی ۔
ن لیگی رہنما اعجاز کھٹانہ کی استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے ملاقات ، ا ستحکام پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشاورت کی گئی ۔
مزید پڑھیں:پاکستانی زائرین کیلئے عراق کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان















