آک لینڈ (اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر باب بلیئر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ باب بلیئر کا انتقال انگلینڈ میں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باب بلیئر کا انتقال ان کی سالگرہ والے ہی دن 23 جون کو ہوا ہے۔
باب بلیئر نے 1952ء سے 1964ء کے دوران 19 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کیلئے مکمل پابندی عائد















