راولپنڈی ( اے بی این نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلش ٹیم آئندہ میچ میں سری لنکا کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ابتدائی شراکت داری کے بعد مزید بہتر پارٹنرشپس قائم کرنے میں ناکام رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عرفات نے بہترین باؤلنگ کی اور انگلینڈ کو دباؤ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔
ہیری بروک نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہی میچ اپنے ہاتھ سے جانے دیا، تاہم پاکستان نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا اور ابتدائی مرحلے میں بھی اچھی باؤلنگ کی۔
انگلش کپتان نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے جلد وکٹیں گنوائیں، لیکن کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ انگلینڈ آئندہ مقابلے میں اپنی خامیوں پر قابو پانے اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا















