اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 21 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:ریاض ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا، پروازوں کے لیے سخت شرائط عائد















