تہران (اے بی این نیوز)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے پاکستان کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق ایرانی صدرمسعود پزیشکیان کےکل ایک روزہ دورےپرپاکستان آنےکاامکان ہے،دورے کے دوران مسعود پزیشکیان صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف سےاہم ملاقاتیں کریں گے،جن میں دوطرفہ تعلقات،خطےکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال متوقع ہے،تاہم ایرانی صدر کے دورے سے متعلق پاکستان یا ایران کا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب ایرانی دفترخارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا ہےکہ حتمی معاہدےکیلئےتیل کی برآمدات کی اجازت اورمنجمد اثاثوں کی بحالی لازمی ہے،مذاکراتی ٹیموں نےاس مرحلےپراپناکام مکمل کر لیاتاہم تکنیکی ٹیموں کےدرمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: اپنی جماعت کا دبائو،برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمرکے آج استعفے کا امکان















