اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 23 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 379 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 11 پیسے بڑھ کر 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 23 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: مارگلہ انکلیو انڈر پاس حادثہ، ایکسویٹر مشین سے لائٹس ٹوٹ گئیں















