اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں بارے اہم خبر،ہر دوسرے ہفتے بارے بڑی تجویز

پنجاب میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم تجویز سامنے آئی ہے(        school) جس نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ رانا سکندر حیات نے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور نصاب کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کیلنڈر (          summer vacations)میں نمایاں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی تجاویز کے تحت تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کی تعداد بڑھا کر 180 سے 190 دن تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان کم سے کم ہو۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں چھٹیوں کی زیادتی کے باعث پڑھائی کا وقت متاثر ہوتا ہے، جسے متوازن کرنا ضروری ہے۔

بغیر پرمٹ حج پر سخت پابندی، سخت ترین قانون آگیا،جا نئے کتنی بڑی سزا مقرر کر دی گئی

اسی سلسلے میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن جبکہ موسم سرما کی تعطیلات میں 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی سیشن کو مزید منظم بنانے کے لیے ہر دوسرے ہفتے ہفتہ کے روز اسکول کھولنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک اور او اور اے لیولز کے طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی کیلنڈر تیار کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق بہتر تیاری ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں