اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ان سے چھپ کر ملاقاتیں کرتے تھے اور تصویر بنوانے سے بھی گھبراتے تھے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تاہم ان ملاقاتوں میں صرف دہشت گردی کے معاملات پر بات چیت ہوئی اور کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ تقریباً 4 ماہ قبل سہیل آفریدی کے ساتھ طے پایا تھا کہ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔
محسن نقوی کے مطابق سہیل آفریدی نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فنڈز کی کمی کا ذکر کیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے خود بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اچھا کام قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ،اڈیالہ جیل وگردونواح میں سکیورٹی ریڈ الرٹ















