پشاور(اے بی این نیوز)پشاور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ضلع پشاور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں تعلیمی بورڈ ایس ایس سی سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے بھی ملتوی کردیے گئے۔
میٹرک کے آج ہونے والے سالانہ امتحان دوم کا پرچہ بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی، جنوبی وزیرستان لوئر دیر میں بھی آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے، ضلع مالاکنڈ میں 30 روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔سونا پھر مہنگا، فی تولہ نئی قیمت بارےبڑی خبر آگئی















