پشاور (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی، جبکہ ریڈ زون کو سیل اور مختلف شاہراہوں اور چوکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر میں سڑکوں کی بندش کے باعث بی آر ٹی سروس بھی معطل کر دی گئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
دوسری جانب سوات کی مختلف سڑکیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان















