اہم خبریں

پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز اسکور کیے، جن میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان نے 22 جبکہ حسن نواز نے 19 رنز بنائے۔


سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29، کمیندو مینڈس نے 23 اور سنتھ جے سوریا نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ منگل کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے اپنی ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی تھی۔ قومی ٹیم میں رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:پشاور میں موبائل فون سروس بند، ریڈ زون سیل، بی آر ٹی سروس بھی معطل

متعلقہ خبریں