اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حالات انشاءاللہ اب بہتری کی جانب جانا شروع ہو گئے ہیں آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے اب اُس میں نمایاں کمی آئے گی بالکل بے فکر رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن کافی مشکل محسوس ہوتا ہے آپ ہو سکے صبح ہی حسب ِ توفیق صدقہ دےدیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سا بچا جا سکے اور کوئی بھی سخت کام نہ کریں تو اچھا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک باہر کے شخص سے فائدہ ملنے کی بڑی امید ہے قدرتی وسیلہ بن رہا ہے اور جو لوگ روزگار کے حوالے سے کافی دِنوں سے پریشان تھے اُن کا بھی کوئی سلسلہ بن سکے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی سلسلے میں سفر کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی ارادہ ملتوی کر دیں انشاءاللہ آپ کو وہ فائدہ موجودہ جگہ ہی مل جانے کی امید ہے آج کا دن بحرحال اچھا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن معاملات میں کافی دِنوں سے پریشانیاں پیش آ رہی تھیں و اب اپنے خاتمے کی جانب جا رہی ہیں اور انشاءاللہ چند دِنوں میں اس سے مکمل نجات حاصل کر لیںگے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی قانونی معاملات کا شکار ہیں انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں اب کامیاب ہوں گے اور جن لوگوں نے روزگار کے حوالے سے اب کوئی قدم اٹھانا ہے وہ اٹھا سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ اپنے روزگار کو لے کر کافی دِنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے اُن کےلئے آج خوشی کی خبر ہے جو راستہ کبھی بند تھا وہ اب کھلنا شروع ہو گیا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے اب وہ سلسلہ بھی بن جائے گا جس کی کبھی اُمید نہ تھی اور کسی طرف سے پیسہ آئے گا آپ کی سوچ میں بھی نہ تھا آج ایک رُکا ہوا کام بھی چل پڑے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے بڑوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں ،گھر کے باقی افراد کی بھی۔ان دِنوں آپکو صدقے سے کام لینا ہے،کسی بیماری میں لاپرواہی نہیں کرنی،جھگڑے سے بھی دور رہنا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج ایک اہم مقصد میں کامیابی ملنے کا امکان ہے جو لوگ برسوں سے بندش وغیرہ میں تھے اب وہ تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، انشاءاللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کافی دِنوں کے بعد ایک اچھی بہتری کی خوشخبری سن سکیں گے اور جو لوگ مالی حوالے سے ضرورت مند تھے اُن کی ضرورت پردہ غیب سے پوری ہو سکے گی۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دوسروں اور اپنوں پر انحصار کرنا چھوڑ دیں اپنی محنت کریں گے تو اس کا پھل ملے گا آج کا دن تھوڑا سا مشکل ہے اپنا صدقہ لازمی دیں تاکہ نجات میں ہی رہیں۔

متعلقہ خبریں