اہم خبریں

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطان آمنے سامنے

لاہور(اے بی این نیوز)پی ایس ایل ایڈیشن 11 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطان آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈٰیم لاہور میں کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کی قیادت سعود شکیل جبکہ ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 11میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں جن میں ملتان 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان کا چوتھا اور کوئٹہ گیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: معروف کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

متعلقہ خبریں