اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس حکام نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) طرز پر نیا یونٹ قائم کرنے سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دے دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں سے اجتناب کیا جائے اور معلومات کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ پھیلایا جائے۔
اسلام آباد میں سی سی ڈی طرز پر یونٹ قائم کرنے کی خبر بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہے۔
اسلام آباد پولیس میں پہلے ہی شعبہ جاتی یونٹس قائم ہیں جو کہ مؤثر انداز میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
گذارش ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں سے اجتناب برتا جائے۔
#WeRIslamabadPolice
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 10, 2026
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں پہلے ہی مختلف شعبہ جاتی یونٹس قائم ہیں، جو مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے نئے یونٹ کے قیام سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہریوں کو مستند معلومات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایمرجنسی کا نفاذ، آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت کیا اختیارات حاصل ہیں؟















