اہم خبریں

اٹالیہ ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی 2 ٹیمیں شامل، شائقین کے لیے بڑی خبر

اٹالیہ ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی 2 ٹیمیں شامل، شائقین کے لیے بڑی خبر

کراچی (اے بی این نیوز) اٹلی کے دارالحکومت روم میں اٹالیہ ٹی ٹین لیگ کا میلہ 18 سے 29 نومبر تک سجے گا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان سے بھی 2 ٹیمیں لیگ کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تحت روم گلیڈی ایٹرز لیگ میں شریک ہوگی، جبکہ میاں چنوں کے میاں آصف ندیم نے بریشیا لائنز کی ٹیم خرید لی ہے۔

فرنچائزز کے مالکانہ حقوق سے متعلق معاہدوں پر دستخط کی الگ الگ تقاریب منعقد ہوئیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے فرنچائز کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

اٹالیہ ٹی ٹین لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ہر ٹیم میں 4 بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور آگے بڑھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بائی ننس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی سیکیورٹی نظام کی بڑی پیش رفت، 80 لاکھ صارفین محفوظ

متعلقہ خبریں