اہم خبریں

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں 7 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

گرین شرٹس ٹائٹل کا دفاع کریں گے، 2025 کا فائنل پاکستان نے جیتا تھا۔فیصلہ کن معرکے میں کویت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر2026 تک ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔


پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں محمد عباس آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں رضا کچلو انجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو تین، تین ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا شامل ہونگے ۔

اسی طرح گروپ سی میں پاکستان،بھارت اوریو ای اے کو رکھا گیا ہے، گروپ ڈی میں افغانستان ، اومان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہونگی۔
مزیدپڑھیں: سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پرعزم،حوثی ملیشیا حملے بند کردے،وزیراعظم

متعلقہ خبریں