اہم خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایکشن، طالبہ لائبہ کے معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایکشن، طالبہ لائبہ کے معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ حکومت اور پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے سزا دلوائی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے بھی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ایسے کرداروں کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ ایسے ایجنٹس کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔


محسن نقوی نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بھی کیس کی تفتیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے تسلیم کیا ہے کہ ویزا فراڈ میں کمی آئی ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) بھی کام کر رہی ہے اور پنجاب میں اس کے 61 ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔ ایسے کیسز سے متعلق شکایات کو پاک آئی ڈی کے ذریعے درج کرانے کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم نے بھی اس کیس کے حوالے سے متعلقہ حکام کو طلب کرکے معاملے پر توجہ دی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایکشن، طالبہ لائبہ کے معاملے پر سخت کارروائی کا فیصلہ
مزید پڑھیں‌:ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان فائرنگ سے شہید، افسوسناک خبر آگئی

متعلقہ خبریں