اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لندن ( اے بی این نیوز       )عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس نے توانائی مارکیٹ اور عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 109 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 12 فیصد بڑھ کر 111 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل تک جا پہنچی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتوں میں اس اچانک اضافے کے باعث مختلف ممالک اپنی توانائی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، جبکہ درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک کیلئے دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہو ئے آبنا ئے ہر مز کھلوانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

متعلقہ خبریں