ویانا (اے بی این نیوز) آسٹریا نے ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا۔
امریکی حکام کے مطابق محمد اسلامی کے لیے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے استثنیٰ کی ایرانی درخواست امریکی حکومت کی براہِ راست مداخلت پر مسترد کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دباؤ کے بعد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محمد اسلامی کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کانفرنس میں آج خطاب کرنا تھا، تاہم وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد اسلامی کو دورانِ پرواز واپس تہران بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ محمد اسلامی ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ہیں اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے متعلق اہم معاملات میں ایران کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کا بڑا ایکشن، پاکستان ویمنز ٹیم پر جرمانہ عائد















