اہم خبریں

خریداروں کے لیے سنہری موقع، سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لیے سنہری موقع، سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 7100 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 4350 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مہنگائی کے خدشات اور امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود کی پالیسی کا جائزہ لینا بھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو سونے کی قیمت میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی اور بلین کی قیمت 4360 ڈالر فی اونس سے نیچے آگئی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کے حالیہ اجلاس کے بعد مرکزی بینک کی آئندہ پالیسی سے متعلق اشاروں پر سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز ہیں۔ شرح سود، مہنگائی اور امریکی مالیاتی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیاں عالمی سطح پر سونے کی قیمت پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔

سرمایہ کار ان عوامل کے علاوہ عالمی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد میں احتجاج، کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا بند؟ اہم خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں