اسلام آباد (اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات پاکستان نے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق کوئٹہ، گوادر، مکران، زیارت اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح کل سے 30 مارچ کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان سمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈ کا خطرہ موجود ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی؟ کروڈ آئل کی قیمت ہوشربا اضافہ















