اہم خبریں

پنجاب میں صوبائی عام انتخابات کے انعقاد کےلیے اہم پیش رفت

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد گورنر سے الیکشن تاریخ پر مشاورت کرے گا۔ وفد میں سیکریٹری،اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کا خط گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کو موصول ہوگیا۔ گورنرپنجاب نے الیکشن کی تاریخ کے لئے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا جبکہ گورنر ہاؤس پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں الیکشن کی تاریخ کےلیے ملاقات بھی طے پاگئی۔خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔

متعلقہ خبریں