اہم خبریں

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

کراچی (اے بی این نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق عید کے موقع پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے یا ایس ایم ایس سروس بند کرنے سے متعلق کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی سے متعلق کسی بھی فیصلے یا اپ ڈیٹ کا اعلان صرف ایک سرکاری میڈیا ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ سوشل میڈیا پیغامات پر یقین نہ کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
مزید پڑھیں‌:سلمان مرزا نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

متعلقہ خبریں