اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ

کولمبو(اے بی این نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں۔عمران خان کا پمز اسپتال میں آنکھوں کا دوسرا معائنہ، انجیکشن کی دوسری خوارک دیدی گئی

متعلقہ خبریں