اہم خبریں

بنگلہ دیش الیکشن، بی این پی آگے،جماعت اسلامی کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز   )بنگلہ دیش میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابتدائی غیر حتمی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 24 سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ جماعت اسلامی 12 سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

اب تک نیشنل سٹیزن پارٹی کسی بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ مجموعی طور پر نتائج کے مطابق بی این پی اور جماعت اسلامی اپنے امیدواروں کے ساتھ نمایاں پوزیشن میں ہیں اور گروپ بندی میں یہ دونوں جماعتیں آگے ہیں۔ابھی تمام حلقوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور حتمی نتائج آنے کے بعد ملک کی پارلیمانی صورت حال مزید واضح ہوگی۔

مزید پڑھیں :بجلی کی بچت، “پنکھا تبدیلی سکیم” کا آغاز ،جا نئے پنکھے کیسے اور کہاں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں

متعلقہ خبریں