اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، نواز شریف کا اہم مؤقف سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، نواز شریف کا اہم مؤقف سامنے آگیا

لندن (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، کیونکہ وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔

لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات قابو سے باہر ہورہے تھے اور ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے کرلینا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔


نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مصر کے صدر کا عہدے سے الگ ہونے کا اعلان، آئین میں ترمیم نہ کرنے کا بھی فیصلہ

متعلقہ خبریں