اہم خبریں

سعودی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

سعودی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آگئیں

نجران ( اے بی این نیوز) سعودی عرب کے شہر نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق اے ایچ سکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں عملے کے دونوں ارکان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں گرا جو سعودی وزارت نیشنل گارڈ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔


دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے مطابق دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے گئے۔

اتحادی فورسز کے مطابق ریاض میں دو جبکہ مشرقی صوبے میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔


مزید پڑھیں‌:سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

متعلقہ خبریں