اہم خبریں

ایران امریکا کشیدگی برقرار، جے ڈی وینس کا بڑا بیان سامنے آگیا

ایران امریکا کشیدگی برقرار، جے ڈی وینس کا بڑا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں متعدد غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی اور فوجیوں کی تعیناتی کے طریقہ کار میں خامیاں موجود تھیں، جن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ بعض اوقات اہم معلومات ان تک نہیں پہنچ پاتیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر ناکامی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

امریکی نائب صدر کے مطابق بعض مقامات پر فوجیوں کی تعیناتی غلط ثابت ہوئی، جس سے فوجی حکمتِ عملی کی کمزوریاں سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جے ڈی وینس نے کم قیمت ڈرونز سے بڑھتے ہوئے خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں کی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابتدائی طور پر ظاہر کی گئی توقعات کے باوجود امریکا اب تک فیصلہ کن فتح کیوں حاصل نہیں کرسکا؟ اس سوال پر جے ڈی وینس نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے، تاہم جنگ کا حتمی نتیجہ ایران کے اقدامات پر بھی منحصر ہے۔

انہوں نے امریکی انتظامیہ کی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران سے ٹھوس ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصل واوڈا کے اہم دعوے سامنے آگئے

متعلقہ خبریں