ڈھاکہ ( اے بی این نیوز )بنگلہ دیش میں قومی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور مختلف حلقوں میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وہاب گنج صدر 3 کے 33 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے نورالسلام بلبل 30,051 ووٹ حاصل کر کے سب سے آگے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ہارون الرشید 16,000 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ موجودہ غیر حتمی گنتی کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی اس حلقے میں واضح برتری حاصل کر رہی ہے۔ابھی تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل طور پر جمع نہیں ہوئے اور حتمی نتائج آنے کے بعد ہی اس حلقے میں جیتنے والے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا متاثر ہو نے کا خطرہ،جا نئے وجہ کیوں















