دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ میں اصل ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں دونوں ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
حالاں کہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی۔شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر 29ستمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟