اہم خبریں

کبھی وائٹ ہائوس جاکر نہیں گڑ گڑائے ،ایران

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کردی۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا۔

ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا، خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ٹرمپ کی ملاقات کی پیشکش جلد قبول کر لے گا۔
مزید پڑھیں: جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے ،امریکا جنگ میں شامل ہوا تو بھرپور جواب دینگے،ایران

متعلقہ خبریں