اہم خبریں

پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ

پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

دوحہ ( اے بی این نیوز) پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدے کا مقصد دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور چاروں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاروں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پایا۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے کے تحت شریک ممالک دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دیں گے۔


معاہدے کے تحت فوجی مشقوں، تربیت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دفاعی صنعتوں کو بہتر بنانے اور متعلقہ شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اس معاہدے کو چاروں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے پر عمل درآمد سے دفاعی شعبے میں تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور آسٹریلیا کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری

متعلقہ خبریں