اہم خبریں

ایران ،اسرائیل جنگ پورے خطے اور تمام اسلامی ممالک کی جنگ ہے،علامہ ناصرعباس

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے ایران پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیل امریکہ کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کر سکتا۔ ایران جنگ سے نہیں گھبراتا، انشااللہ امریکہ منہ کی کھائے گا۔
ایران کی لیڈر شپ اور عوام متحد ہے اور وہ جنگ کیلئے تیار ہے۔ ایرانی ٹی وی پر موجود خاتون خوفزدہ نہیں ہوئی تھی تو جوان کیسے گھبرائیں گے۔ برطانیہ، جرمنی ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک اکھٹے ہیں اور یہ پورے خطے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جنگ صرف ایران کی جنگ نہیں بلکہ پورے خطے اور تمام اسلامی ممالک کی جنگ ہے۔
مزید پڑھیں :اسرائیل کو بڑی ناکامی،ایران کے صوبہ البرز میں تخریبی منصوبہ ناکام،ڈرونز سے بھری گاڑی پکڑی گئی

متعلقہ خبریں