اہم خبریں

محسن نقوی،علی امین ملاقات،اہم امور پر گفتگو،وزیر داخلہ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلی آفس آمد۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں ملاقات۔

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ محسن نقوی نے کہا کہ
خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے۔ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا شہداء ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں :کاروباری ادارے دو سالوں میں آئی ٹی سیکیورٹی بجٹ کو 9 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیسپرسکی رپورٹ

متعلقہ خبریں