اہم خبریں

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں اضافہ، پی ٹی اے نے اعدادوشمار جاری کر دیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جنوری 2024 تک سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فیس بک کے صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں مرد صارفین 77 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔

یوٹیوب پر صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی، جس میں مرد صارفین 78 فیصد اور خواتین صارفین 22 فیصد ہیں۔

انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں مرد صارفین 64 فیصد اور خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور

متعلقہ خبریں