راولپنڈی ( اے بی این نیوز) پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 6 وکٹیں لینے کے ساتھ ایک رن آؤٹ بھی کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 34، سعد بیگ نے 35 اور گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سلمان علی آغا نے 16 رنز اسکور کیے۔ 133 رنز تک پاکستان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔
اس موقع پر حسن نواز نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 59 اور فہیم اشرف نے 39 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے قریب پہنچایا۔ شاہین آفریدی کے 10 اور حارث رؤف کے 4 رنز کی بدولت پاکستان نے 302 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گس ایٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
عرفات کا کمال
پاکستان نے 7 سال بعد انگلستان کو ون ڈے میچ میں ہرا دیا
آخری مرتبہ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی https://t.co/f3fH9jO7Ww— Muhammad Faheem (@MeFaheem) October 20, 2026
عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 91 رنز جوڑے۔ حارث رؤف نے بین ڈکٹ کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، جس کے بعد عرفات منہاس نے اپنی اسپن بولنگ سے انگلش بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
عرفات منہاس نے 8.4 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ایک رن آؤٹ بھی کیا۔ ان کی عمدہ بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 57 رنز بنائے، جبکہ بین ڈکٹ 45، جو روٹ 33، سیم کرن 27، ول جیکس 19 اور جارڈن کوکس 18 رنز بنا سکے۔ عرفات منہاس کے علاوہ حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا.
100 سالہ تاریخی مسجد خالی کرنے کا نوٹس، صرف 6 روز کی مہلت دے دی گئیمزید پڑھیں:















