کراچی ( اے بی این نیوز) پاکستان کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 129 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ بارش اور سردی سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی















