پشاور (اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے چیئرمین پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر(ر) مظفر علی رانجھا کی ملاقات ۔ صوبے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت کہ۔ چترال شندور روڈ، پشاور ناردرن بائی پاس، سی آر بی سی ، ہنگو روڈ اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں ۔ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت خیبر پختونخوا میں جو منصوبے شروع کئے انکی تکمیل ضروری ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
عوامی فلاح و بہبود کے اہم منصوبے ہیں، صوبائی حکومت ان کی تکمیل کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔سی آر بی سی لفٹ کینال نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی فوڈ سکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔وفاقی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔بریگیڈیئر مظفر رانجھانے کہا کہ
خیبر پختونخوا میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ یہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ہمارے 12 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد مسنگ ہیں، اپوزیشن لیڈر عمرایوب