اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین ایف بی آر نے بیرون ملک س ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عملدرآمد روک دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کر دی ،
سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار رہے گی ۔چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پر پابندی کی تجویز واپس لینے کی ہدایت کر دی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیاگیا