اہم خبریں

مفت سولر اسکیم سے کون سے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ اپلائی کرنے کا طریقہ؟

لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کر دیا ۔ 200 یونٹ تک 1100واٹ سولر پینل فراہم کئے جائیں گے۔حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائیگا۔

100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم ملے گا۔اسکیم کے تحت 550 واٹ کا سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیا جائیگا ، جو ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں جبکہ 1,100 واٹ کا سولر سسٹم ان لوگوں کےکئے مختص کیا جائیگا جو ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔

صارفین شروع ہونیوالی اسکیم کےلئے ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ پورٹل میں اپلائی کرنے کیلئے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا۔کرایہ دار، مالک مکان سے این او سی حاصل کریگا۔ سولر پینلز مالک مکان کے نام ہی جاری ہونگے۔

فری سولر پینل اسکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائیگی۔ سال بھر ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم ہونگے۔ اس اسکیم تک رسائی میں صارفین کی مدد کے لئے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم 2025 درخواست وصولی کے لئے آخری 2 دن رہ گئے

متعلقہ خبریں